اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں ستاروں نے خوشی کی یہ خبر انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی گزشتہ سال جولائی 2020ء میں شادی کے ہوئی تھی۔ دونوں نے رواں برس تصدیق کی تھی کہ وہ اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔



گلوکار فلک شبیر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں ستارے اپنی ننھی پری کا ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔

خوشی کی خبر منظر عام پر آتے ہی سارہ اور فلک شبیر کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ انہوں نے جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر ڈھیروں دعائیں دیں۔



فلک شبیر نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہم نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ماہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے بھی پیغام لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے ہاں جمعے کے مبارک دن اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نزول ہوا ہے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)






اس پرمسرت پوسٹ پر شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی کمنٹس کرکے فلک شبیر اور سارہ خان کو مبارکبادیں دیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)






خیال رہے کہ فلک شبیر نے کچھ دن قبل ہی اپنے گھر میں بچے کیلئے بنائی گئی نرسری کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد پر بہت خوش ہیں۔