Get Alerts

پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف معرکا آرا ہونے کے لیے تیار ہیں جبکہ بارش نے بھی میچ میں خلل ڈالنےکا پکا ارادہ بنا رکھا ہے تاہم بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر میچ جہاں سے رُکے گا وہیں سےدوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ یعنی اس بار شائقین پاک بھارت ٹاکرے سے ضرور محظوظ ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے

شائقین کرکٹ کی نگاہیں ایک بار پھر ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پر لگی ہوئی ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں  دوسری بار آمنے سامنے آئیں گی اور میچ سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہو گا۔

ایشیا کپ کا پہلا پاک بھارت ٹاکرا 2ستمبر کو کینڈی میں ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے بارش کی وجہ سےمیچ کا  کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اس بار بھی بارش کا خطرہ ہے اور لیکن اس بار شائقین پاک بھارت ٹاکرے سے ضرور محظوظ ہوں گے کیونکہ اس بار ریزرو ڈےبھی  رکھا گیا ہے۔یعنی کہ اگر 10 ستمبر مطلب کل کولمبو میں بارش ہوتی ہے اور میچ متاثر ہوتا ہے یا میچ نہیں ہو پاتا تو  پھر میچ 11 تاریخ کو ہو گا۔ ریزرو ڈے میں جہاں سے میچ رُکے گا وہیں سےمیچ کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

محمکہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق بارش سے میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اول تو موسم میچ شروع کرنے کا موقع نہیں دے گا تاہم اگر شروع  ہو بھی گیا تو پھر جیسے کینڈٰی میں ہوا تھا ویسے ہوسکتا ہے کہ ایک اننگز ہو گی جبکہ دوسری نہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے سے کولمبو کا موسم خراب تھا۔کبھی موسلادھار تو کبھی رم جھم شروع جاتی تھی لیکن دو روز سے دن کو شدید دھوپ نکل رہی ہے جس کی وجہ سے کہہ سکتے ہیں کہ میچ متاثر ہونے کے امکانات کم ہیں۔جبکہ دوسری جانب سے دن کو دھوپ کے بعد رات کو بادل منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کل کا موسم کیسا ہو گا ؟
ٹیموں کی بات کریں تو بھارتی ٹیم گزشتہ تین روز سے پریکٹس کرنے میں مصروف ہے۔پہلے دن انڈور  پریکٹس کی جبکہ دوسرے دن انہوں نے بارش سے پہلے تک آوٹ ڈور اور پھر انڈور پریکٹس کی۔تیسرے روز یعنی کہ آج انہوں نے فائنل پریکٹس کی۔بھارتی ٹیم نے پاکستانی بولنگ لائن اپ کا سامنا کرنے کے لیے خصوصی طور پر پریکٹس کی۔ بھارتی ٹیم نے تو بائیں ہاتھ کے تھرو بولر نوان سنیوی رتنے کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔ جو پریکٹس کے دوران ایک ایسا آلہ استعمال کرتے رہے جو ان اور آؤٹ سوئنگ کی نشاندی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ  ڈیٹا اینالسٹ ہری پرساد موہن مسلسل ویڈیوز بناتے رہے۔انھوں نے کھلاڑیوں کے فٹ ورک پر توجہ دیتے ہوئے ایک ایک حرکت نوٹ کی اور غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہے۔
دوسری طرف پاکستانی ٹیم میچوں کے ساتھ مسلسل سفر کر رہی ہے جس کی وجہ سے 7ستمبر کو کولمبو پہنچی تھی اور ٹیم نے 8 ستمبر کو آرام کیا اور 9ستمبر یعنی کہ آج ٹیم نے فائنل پریکٹس کی۔ پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور چوتھا میچ کل انڈیا کے ساتھ کولمبو میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف معرکا آرا ہونے کے لیے تیار ہیں جبکہ بارش نے بھی میچ میں خلل ڈالنےکا پکا ارادہ بنا رکھا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کل کا سورج کس کےلیے سود مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ بارش بھی ہے اور پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انڈیا کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اور ایک اننگز تک محدود ہو گیا تھا۔