جہانگیر ترین کا آج پھر ’شوآف پاور‘، اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد عدالت پہنچی

جہانگیر ترین کا آج پھر ’شوآف پاور‘، اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد عدالت پہنچی
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر خان ترین عدالت میں پیشی کے موقع پر آج بھی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ذریعے ”شو آف پاور “کیا گیا جبکہ فیصل آباد سے ایم این اے راجہ ریاض نے جہانگیر ترین کو قائد تحریک انصاف قراردیدیا.

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ ‘راجہ ریاض‘صوبائی وزراءنعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ اور مشیر امیر محمد خان ‘صوبائی مشیر رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ، خرم لغاری‘اراکین پنجاب اسمبلی میں اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید‘ بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ اور امین چوہدری‘چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، ثمن نعیم اور ساجد وڑائچ  جہانگیر ترین کے ہمراہ

پی ٹی آئی رہنما  اور ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے کپتان ہیں اور جہانگیر ترین قائد۔

راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ 22 اراکین صوبائی اسمبلی اور 8 اراکین قومی اسمبلی حمایت کے لیے آئے ہیں انہوں نے کہاہم بلیک میلر نہیں تحریک انصا کے ہمدرد لوگ ہیں.

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ہم خیال ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ملاقات کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست تیار کرنے کی تصدیق کر دی۔

ایم این اے راجہ ریاض کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ ملاقات کی درخواست آج وزیرِ اعظم عمران خان کو بھیج دی جائے گی، جس پر 30 ارکان نے دستخط کر دیئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ملاقات کے لیے دی گئی اس درخواست پر 8ارکانِ قومی اسمبلی،2وزراء، 4مشیروں اور ارکان صوبائی اسمبلی نے دستخط کیئے ہیں۔