Get Alerts

دنیا کو کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر جنرل اسمبلی

دنیا کو کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر جنرل اسمبلی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات خوشگوار رہی ہے۔ اس موقع پر ہم نے انہیں کرونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وولکن بوزکر نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہوئی، پاکستان نے بہترین انداز سے میزبانی کی، پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اہم رکن ملک ہے، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا۔

وولکن بوزکر نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے، پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا، دنیا کو کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔