Get Alerts

اپوزیشن فوج پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے کہ وہ حکومت گرا دے: عمران خان

اپوزیشن فوج پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے کہ وہ حکومت گرا دے: عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کبھی پاکستان میں سول منتخب حکومت کے دور میں فوج کو اس طرح نشانہ بناتے نہیں دیکھا لیکن اطمینان رکھیں ان کا علاج ہونے والا ہے۔

اسلام آباد میں سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ' فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے والے فوج کو یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک منتخب حکومت کو گرا دے، کبھی پاکستان میں سول منتخب حکومت کے دور میں فوج کو اس طرح نشانہ بناتے نہیں دیکھا، اپوزیشن کی کوشش یہ ہے کہ فوج کو اتنا مجبور کرے اور اس پر دباؤ ڈالے کہ وہ جمہوری حکومت کو گرا دے'۔

انہوں نے کہا کہ 'پہلے اپوزیشن سمجھتی رہی کہ حکومت ختم ہوجائے گی لیکن جب حکومت مشکل صورتحال سے نکل آئی تو اب وہ مایوسی میں ایسی باتیں کر رہے ہیں لیکن اطمینان رکھیں، ان کا علاج ہونے والا ہے'۔

نہوں نے کہا کہ 'پرویز مشرف نے ان دونوں جماعتوں کو این آر او دیا، میں بار بار کہتا ہوں کہ این آر او نہیں دوں گا، میں این آر او دے دوں گا تو زندگی آسان ہوجائے لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہے، این آر او کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ آدھی رقم قرض اتارنے میں چلی جاتی ہے'۔