Get Alerts

لکی مروت؛ لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کا گرڈ سٹیشن اور پیسکو دفاتر پر حملہ

لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے عوام نے پیسکو دفاتر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی جس سے پیسکو دفاتر اور گرڈ سٹیشن میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔

لکی مروت؛ لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کا گرڈ سٹیشن اور پیسکو دفاتر پر حملہ

لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کا پارہ ہائی ہو گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین نے ممہ خیل گرڈ سٹیشن اور پیسکو دفاتر پر دھاوا بول دیا اور شدید توڑ پھوڑ کی جس کے باعث شہر بھر کو بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہلیان ممہ خیل کا اجلاس حزب اللہ خان اور فرہاد خان کی صدارت میں ہوا جس میں پیسکو کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ ممہ خیل کے عوام حزب اللہ خان اور فرہاد خان کی قیادت میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سڑک پر پہنچے اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ اس دوران لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے عوام مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پیسکو دفاتر و سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر حملہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے عوام نے پیسکو دفاتر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی جس سے پیسکو دفاتر اور گرڈ سٹیشن میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہی۔

سرائے نورنگ کے عوام نے پیسکو حکام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ناروا لوڈشیڈنگ بند نہ کی گئی تو مزید سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ممہ خیل فیڈر پر لائن لاسز 68 فیصد سے زیادہ ہیں، توڑ پھوڑ کے باعث شہر بھر میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔