'کابل پر دباؤ ڈالنے کے لیے پاکستان غریب افغانوں کے پیچھے پڑ جاتا ہے'

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے نہایت بے شرمی سے جھوٹ بولا اور کہا کہ ہم جن کو مار رہے ہیں وہ سارے حماس کے لوگ ہیں۔ امریکہ نے اسرائیل کو 14 ارب ڈالر کی امداد دی، جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے ہتھیار بھی دیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ ٹوئیٹس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا۔

'کابل پر دباؤ ڈالنے کے لیے پاکستان غریب افغانوں کے پیچھے پڑ جاتا ہے'

افغان پالیسی کے ہینڈلرز نے منتخب حکومت کی غیر موجودگی کو غنیمت جانتے ہوئے تین قدم اٹھائے ہیں؛ غیر قانونی افغانوں کی واپسی، افغانستان سے درآمدات کی فہرست مرتب کرنا اور ڈیورنڈ لائن کے آس پاس کے لوگوں کے لیے ویزے کی شرط رکھنا جس کے خلاف چمن میں احتجاج ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے میں عالی شان گھر موجود ہیں جہاں افغان وار لارڈز رہتے ہیں، انہیں کچھ نہیں کہا گیا بلکہ سارا نزلہ عام افغانوں پر گر رہا ہے۔ جب کابل پہ پریشر ڈالنا ہوتا ہے تو پاکستان غریب افغان مہاجرین کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ یہ کہنا ہے افراسیاب خٹک کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں رابعہ محمود نے کہا اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے نہایت بے شرمی سے جھوٹ بولا اور کہا کہ ہم جن کو مار رہے ہیں وہ سارے حماس کے لوگ ہیں۔ امریکہ نے اسرائیل کو 14 ارب ڈالر کی امداد دی، جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے ہتھیار بھی دیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ ٹوئیٹس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا۔

اعجاز احمد کے مطابق اسد عمر ضمانت کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کی نظر میں مشکوک ہو چکے تھے اس لیے ان کے بارے میں زیادہ بات نہیں ہو رہی تھی۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں ان کا کوئی رول نہیں بن رہا تھا۔ استحکام پاکستان پارٹی میں اس لیے نہیں جا سکتے تھے کیونکہ جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے اختلافات ہیں۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔