Get Alerts

کرونا وائرس کے حوالے سے آرمی چیف کا بیان سامنے آگیا

کرونا وائرس کے حوالے سے آرمی چیف کا بیان سامنے آگیا
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قومی کوششوں میں بھرپور مدد کی جائےٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ فوج میں کرونا وائرس کے سدباب کے لیے کیلئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایات جاری کیں کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قومی کوششوں میں بھرپور مدد کی جائے۔

اجلاس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں افغان مفاہمتی عمل کے تناظر میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔ مشترکہ کوششیں اور تحمل مزاجی کی مدد سے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ پاکستان بھرپور اخلاص کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔