پاکستانی بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے یہ سنگ میل آج پی ایس ایل میچ میں 32 واں رن سکور کرکے عبور کیا۔
بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے 13ویں بیٹر بھی ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار 405 رن بنائے ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
Babar Azam has completed 25000 runs in professional cricket (First Class, One-Days & T20s, all included). #PSL2024 pic.twitter.com/nZjHXf9xUL
— Ahmad Haseeb (@iamAhmadhaseeb) March 11, 2024
واضح رہے کہ بابراعظم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 ہزار 950 ، کیٹیگری اے میں 8 ہزار 645 رنز بنائے جب کہ ٹی- 20 فارمیٹ میں 10 ہزار 405 رنز مکمل کر رکھے ہیں۔
بابر اعظم ٹی۔20 فارمیٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں، وہ مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی20 رنز بنانے والے 13 ویں بلے باز ہیں۔
بابر اعظم نے 271 ٹی20 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کے مد مقابل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 285 اننگز کھیل کر 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔بابراعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں بھی 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے واحد بیٹر ہیں۔