پی ایس ایل9: فاسٹ باؤلر حسن علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

حسن علی نے یہ کارنامہ اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 76 ویں میچ جبکہ سیزن 9 کے 15ویں میچ  میں ایلکس ہیلز کو آؤٹ کر کے انجام دیا۔

پی ایس ایل9: فاسٹ باؤلر حسن علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر بن گئے۔

بدھ (28 فروری)  کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حسن علی نے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

حسن علی نے یہ کارنامہ اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 76 ویں میچ جبکہ سیزن 9 کے 15ویں میچ  میں ایلکس ہیلز کو آؤٹ کر کے انجام دیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

وہاب ریاض پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر ہیں اور وہ اب تک 113 وکٹوں کے ساتھ لیگ میں سب زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔

اسی طرح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔