Get Alerts

پڑوسن نے 5 سالہ بچی کو مار کر نعش فریج میں چھپا دی،والد نے دیت میں 6 مرلےکا گھر لیکر قتل معاف کردیا

پڑوسن نے 5 سالہ بچی کو مار کر نعش فریج میں چھپا دی،والد نے دیت میں 6 مرلےکا گھر لیکر قتل معاف کردیا
سہالہ میں بچھلے کئی روز سے لاپتہ 5 سالہ بچی کی نعش پڑوسی کے گھرسے مل گئی۔ جہاں پڑوسن نے 5 سالہ بچی کو مار کر نعش فریج میں چھپا دی۔

سہالہ کے رہائشی واجد محمود کی 5 سالہ بیٹی سلیخہ نور 2 مئی کو گھر سے نکلی لیکن واپس نہ آئی، گزشتہ رات اچانک پڑوسی ارشد مالی کے گھر کی فریج سے بچی کی نعش مل گئی۔

ارشد مالی نے میڈیا کو بتایا بچی ہمارے گھر آئی تو میری بیوی کپڑے دھو رہی تھی، بچی نے سرف کا پیکٹ زمین پر گرا دیا اور میری بیوی کو غصہ آگیا جس نے بچی کے منہ پر تھپڑ مارے جس سے بچی کے ناک اور منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا، میری بیوی گھبرا گئی اس نے بچی کوپانی کی بالٹی میں ڈبو دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

اس کے بعد اس نے نعش ڈیپ فریزر میں رکھ دی، میری بچی نے اچانک فریزر کھولا تو اس کی نظر نعش پر پڑی۔

عینی شاہدین کے مطابق نعش ہسپتال لے جانے کے بہانے بچی کے آبائی گاؤں گجرات میں دفنا دی گئی۔ جہاں اہل علاقہ نے جرگہ کیا کہ ارشد مالی بطور دیت اپنا 6 مرلے کا مکان مقتول بچی کے والد کے نام کرے گا اور اس کیس پر کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی۔

ایس ایچ او تھانہ سہالہ کے مطابق کہ ہمارے پاس بچی کی گمشدگی یا قتل کی کوئی درخواست ابھی تک نہیں آئی اگر ایسی کوئی درخواست آئی تو اس پر لازماً قانونی کاروائی کی جائے گی۔