کراچی کی احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
احتساب عدالت میں پی پی رہنما اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا جب کہ احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
نیب نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کے فرنٹ مین سمیت دیگر ملزمان مفرور ہو چکے اور سفری ریکارڈ کے مطابق آغا سراج درانی کے اہل خانہ امریکا گئے ہیں۔