تحفے میں ملنے والے ہار کو بیچنے کے الزام پر سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ یہ خبر صریح جھوٹ پر مبنی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 12 اپریل کو جاری اپنے پیغام میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میری طرف سے کوئی ہار نہیں دیا گیا اور نہ ہی کبھی بیچا گیا۔ بی گریڈ میڈیا ہاؤس کی طرف سے وزیراعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
یاد رہے کہ عمران خان پر بیرون ملک سے ملنے والا ایک ہار توشہ خانہ میں نہ جمع کرائے جانے کا الزام ہے، عمران خان نے مبینہ طور پر ہار ذلفی بخاری کے ذریعے لاہور کے ایک جیولر کو 18 کروڑ میں فروخت کیا۔
https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1513826995418845192?s=20&t=TIbpVOYSIyc0OVBFAjxDtQ
واضح رہے کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کابینہ ڈویژن کی درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔
حکومت نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کو کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کا عکاس ہوتا ہے ایسے تحائف کی تفصیلات کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی۔ بے بنیاد خبریں پھیلانے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے جبکہ ملکی وقار بھی مجروح ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تحفے میں ملنے والے ہار کو فروخت کرنے کا الزام، عمران خان کے خلاف پہلی انکوائری
سابق وزیراعظم عمران خان پر بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والے قیمتی ہار کی فروخت کا الزام ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ ہار زلفی بخاری کی مدد سے لاہور کے جیولر کو 18 کروڑ میں فروخت کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کیمطابق ہار کے حوالے سے جیولر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس گئے، تحفے میں ملنے والے ہار کو فروخت کرنے کے الزام میں عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے، سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پر بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والے قیمتی ہار کی فروخت کا الزام ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ ہار زلفی بخاری کی مدد سے لاہور کے جیولر کو فروخت کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہار کے حوالے سے جیولر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والا ہار مبینہ طورپر 18 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ہے جبکہ چند لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں ، ایف آئی اے نے پہلی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے۔