Get Alerts

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کی تیس سالہ مریضہ وینٹی لیٹر پر منتقل

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کی تیس سالہ مریضہ وینٹی لیٹر پر منتقل

 پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کی مریضہ کی حالت تشویشناک ہو چکی ہے۔جبکہ انکا علاج جاری ہے۔ پمز حکام کے مطابق اس مریضہ کی عمر 30 سال ہے جبکہ یہ امریکہ سے آئیں تھیں۔ کچھ دن سے زیر علاج اس خاتون کی  حالت تشویشناک ہے اور انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


پمز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ خاتون کچھ دن قبل امریکہ سے آئی تھیں اور کھانسی و بخار  کی شکایت کے ساتھ ایک نجی ہسپتال میں داخل ہوئیں۔ بعد میں ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور اب وہ دو دن سے پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔


اس وقت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کورونا وائرس کے تین مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔