شنگھائی سمٹ: پاکستانی وفد نے صرف کھانے کی تقریب میں شرکت کی، بھارتی میڈیا کا الزام

شنگھائی سمٹ: پاکستانی وفد نے صرف کھانے کی تقریب میں شرکت کی، بھارتی میڈیا کا الزام
بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ دہلی میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی دو روزہ کانفرنس میں پاکستانی وفد نے صرف کھانے کی تقریب میں شرکت کی۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی نے اپنے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے دہلی میں فوجی ادویات کے حوالے سے منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت نہیں کی، پاکستان سے جو وفد اس کانفرنس میں شرکت کے لیے آیا تھا اس نے صرف کھانے کی تقریب میں شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شام کو دیئے جانے والے عشائیہ میں پاکستانی وفد کے نمائندے موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد پہلے دن کانفرنس میں نہیں آیا لیکن سفارتی ذرائع نے پاکستان کے دو نمائندے دوسرے دن بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کانفرنس کے دوسرے دن سے پہلے جمعرات کی شام کو جو عشائیہ دیا گیا اس میں پاکستانی وفد نے شرکت کی۔

بھارت کی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ پاکستان کو اس کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کا رُکن ہونے کے ناطے بُلایا گیا تھا۔

ملٹری میڈیسن کانفرنس میں تقریبا 27 بین الاقوامی اور 40 ہندوستانی مندوبین شریک تھے۔