ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ عالم شیخ محسن نجفی، سربراہ جامعہ الکوثر کا کہنا تھا کہ جس شخص (آصف علوی) کی وجہ سے پورے ملک میں آگ لگی ہوئی اس پر شعیہ علماء کی طرف سے بولنے پر پابندی تھی مگر "آپ" نے وہ پابندی اٹھوا دی۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ آپ نے اس کو اسلام آباد خصوصی مجلس پربلایا، آپ نے لاہور سے ماتمی دستے بلائے،لاکھوں روپے خرچ کر کے اس شخص کے لیے تقریب کا بندوبست کیا گیا۔ آپ نے اس کوبولنے کی آزادی دی اور جب وہ آپ کے مطلب کے مطابق بولا تو آپ نے اسے پاسپورٹ پکڑا کرباہر بھیج دیا۔
https://twitter.com/kamihbutt/status/1305419259837808640?s=20
ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ علامہ صاحب کی "آپ" سے کیا مراد ہے مگر بظاہر لگ رہا ہے کہ ان کا اشارہ حکومتی اور ریاستی اداروں کی طرف ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں شیعوں کے خلاف توہین رسالت کے مقدمات کے اندراج میں اضافے کے باوجود ، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور اہلسنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) نے اقلیتی برادری کے خلاف کراچی میں ایک ریلی نکالی۔ ریلی کے دوران ، شرکا نے شیعہ برادری کے اراکین کے خلاف نفرت انگیز ’شیعہ کافر‘ جیسے نعرے لگائے ، اور محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ محرم کے آغاز سے ہی شیعہ گروہوں کے خلاف نفرت انگیز مہموں اور اس کے بعد زیارت عاشورہ کی تلاوت کے لئے توہین رسالت کے الزامات میں اضافہ ہوا ہے – مزید یہ کہ پیغمبر اسلام (ص) کے بعض اصحاب کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے کے الزام میں متعدد شیعہ مبصرین کو ملک بھر میں حراست میں لیا گیا تھا۔