Get Alerts

پنجاب حکومت نے شریف فیملی کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی

پنجاب حکومت نے شریف فیملی کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی
پنجاب حکومت نے شریف خاندان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی۔

صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو سیکیورٹی دی جا رہی ہے، شریف خاندان کو بلا وجہ دی گئی سیکیورٹی واپس لےلی گئی۔ 500 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 25 مئی واقعہ میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اگر اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نواز شریف ، خواجہ آصف اور دیگر رہنماوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کے جن رہنماوں کیخلاف تھانوں میں درخواستیں آئی ہیں انکے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں اور انکے سربراہان کیخلاف بیانات سب کے سامنے موجود ہیں۔ اگر اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نواز شریف ، خواجہ آصف اور دیگر رہنماوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے اپنے گھر پر پنجاب پولیس کے چھاپے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا کہ آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے میں جس گھر میں 15 سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہ گیر کو ہراساں کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں تارڑ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہاشم ڈوگر صاحب یہ حال ہے آپ کا۔
خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔