Get Alerts

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 28 فروری کو پیش کیا جائے۔

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور  کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 28 فروری کو پیش کیا جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسمعٰیل خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی مراسلہ نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

رواں ماہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد پی ٹی آئی نے 13 فروری کو علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا تھا۔

علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 133 سے کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے ڈیرہ اسمعٰیل خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔

علی امین گنڈاپور 93 ہزار 443 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ مولانا فضل الرحمٰن 59 ہزار 922 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔