Get Alerts

عجیب بیماری: 15 سالہ بچی ‘بوڑھی’ ہوکر دنیا سے رخصت

عجیب بیماری: 15 سالہ بچی ‘بوڑھی’ ہوکر دنیا سے رخصت
عجیب وغریب بیماری کا شکار ایک 15 سالہ بچی اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔ اس بیماری میں بڑھاپا بہت تیزی سے آتا ہے۔ اس بچی کے یوٹیوب پر تقریباً 30 لاکھ فالورز تھے۔

محض 15 سال کی عمر میں موت، وہ بھی بڑھاپے سے۔ کیا یہ عجیب بات نہیں ہے۔ لیکن یہ واقعہ ایک حقیقت ہے۔ یوٹیوب سٹار ایڈالیا روز 15 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ یہ بات ان کے اہل خانہ نے دل کو چھونے والے پیغام میں کہی ہے۔

اڈالیا ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھیں۔ میٹرو کی خبر کے مطابق ایڈالیا کے یوٹیوب پر تقریباً 30 لاکھ فالوورز تھے۔ اسے ہچنسن گلفورڈ پروجیریا بیماری تھی جو ایک جینیاتی حالت ہے۔



اس بیماری کو بینجمن بٹن بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے والدین کو اس بیماری کا علم اس وقت ہوا جب وہ محض 3 ماہ کی تھی۔ یہ ایک نایاب اور انتہائی مہلک حالت ہے جس میں بڑھاپا بہت تیزی سے آتا ہے۔

ٹیکساس میں مقیم ایڈالیا کے اہلخانہ نے بیان میں بتایا کہ 12 جنوری کو شام 7 بجے ایڈالیا روز ولیمز اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by The Adalia Rose Show (@adalia06)






نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے ساتھ 2018ء کے انٹرویو میں، ایڈالیا کی والدہ نتالیاپیلانیٹ نے کہا کہ تھا جب میری بچی صرف ایک ماہ کی تھی تو ڈاکٹروں نے ہمیں اس کی تشویشناک بیماری سے آگاہ کر دیا تھا۔ ہم سالوں سے ذہنی طور پر مکمل تیار تھے کہ ہماری بچی کیساتھ کبھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔