کرونا وائرس کی روک تھام میں ماؤتھ واش مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تازہ تحقیق میں دعویٰ

کرونا وائرس کی روک تھام میں ماؤتھ واش مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تازہ تحقیق میں دعویٰ
برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنا ہے تو ماؤتھ واش کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کارڈف یونیورسٹی اینڈ سکول آف میڈیسن میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماؤتھ واش کے مستقل استعمال سے کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی کے پروفیسر اوڈنیل کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش وائرس کی بیرونی سطح کو تباہ کر دیتا ہے۔

پروفیسر کے مطابق یہ طریقہ سارس وائرس کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہوا تھا اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں۔

اگرچہ سائنسدان آزمائشوں میں ماؤتھ واش کی تاثیر کو جانچنے کے لیے فوری تحقیق کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ ثابت ہوجائے کہ یہ کامیاب ہو گی۔

خیال رہے کہ مختلف برانڈز کے ماؤتھ واش میں کئی قسم کے کیمیکلز، مثلاً ایتھانول، پیووڈین آئیوڈین وغیرہ، ان بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں جو منہ میں بدبو کا سبب بنتے ہیں، ساتھ ساتھ یہ منہ کی حقیقی بو کو اپنی خوشبو کے ذریعے چھپا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس دعوے کے جواب میں کہا تھا کہ ماؤتھ واش گرگل کرنا آپ کو انفیکشن سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ماؤتھ واش کا استعمال آپ کو نئے کرونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کچھ برانڈز ماؤتھ واش آپ کے منہ میں تھوک میں کچھ منٹ کے لئے کچھ جرثوموں کو ختم کرسکتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ آپ کو انفیکشن سے بچائیں گے۔