ملک میں کرونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ: احتیاط کر لیں ورنہ کافی کچھ بند کرنا پڑے گا، اسد عمر

ملک میں کرونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ: احتیاط کر لیں ورنہ کافی کچھ بند کرنا پڑے گا، اسد عمر
وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے بڑھنے کے واضح اشارے ملے ہیں اور گزشتہ روز ملک میں 2.37 فیصد کیسز مثبت آئے جو 50 دن میں سب سے زیادہ مثبت شرح ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر ہمیں پابندیاں عائد کرنا پڑ سکتی ہیں جس کے لوگوں کے معاش پر براہ راست اثرات ہوں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ روز ملک میں کووڈ کیسز کی مثبت شرح 2.37 فیصد تھی جو 50 دن سے زائد کے عرصے میں سب سے زیادہ مثبت شرح ہے اور آخری مرتبہ 23 اگست کو یہ شرح دیکھی گئی تھی۔