سرگودھا بار ایسوسی ایشن نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اپنے نام کے ساتھ باجوہ لفظ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ مذکورہ ڈی پی او اپنا تعلق آپ کے ساتھ بتا کر ناجائز کام کروانے کے لیئے دباو ڈلواتا ہے اور عوام الناس کو دھمکاتا ہے۔
خط میں یہ لکھا گیا ہے کہ ڈی پی او آرمی چیف کا نام لے کر ادارے کو بھی دھماکا تا ہے۔ڈی پی او نے اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لیے شمس نامی شخص کو اپنا فرنٹ مین بنا رکھا ہے۔ یہ شخص سرگودھا کا رہائشی نہیں ہے بلکہ نارووال کی تحصیل ظفر وال سے تعلق رکھتا ہے اور اس پر فراڈ، دھوکہ دہی اور خرد رد کے مقدمات درج ہیں۔ یہ سرگودھا کے جمخانہ کب کے مختلف کمروں میں رہتا ہے اور ڈی پی او کی جانب سے بتائے گئے اس تعلق کی دہشت کو استعمال کرتے ہوئے چوریوں کی ریکوری کے دوران مال کھرا کرتا ہے۔ جیسے کہ 4 کروڑ کا ایک ڈاکہ جس میں آرمی چیف سے اپنا تعلق بتاتے ہوئے مذکورہ ڈی پی او نے 10 لاکھ دے کر متاثرین کو بھگا دیا۔
ڈی پی او کا فرنٹ مین تھانوں میں ایس ایچ اوز کی دس لاکھ روپے رشوت کے عوض بھرتی بھی کرواتا ہے۔ جبکہ یہ جائیدادوں کے معاملات بھی طے کرواتا ہے۔
خط میں میں آرمی چیف سے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اپنی اور ادارے کی نیک نامی اور تشخص بچانے کی درخواست کی گئی ہے۔