Get Alerts

پاکستان دو دہائیوں میں پہلی بار ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز ایک دلچسپ ایونٹ ہو گا اور طویل عرصے کے بعد پاکستان ایسے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان دو دہائیوں میں پہلی بار ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بڑا اقدام،  پاکستان 20 سالوں میں پہلی بار 2025 میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اگلے برس فروری میں سہ فریقی سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 15 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی کے دبئی میں اجلاس کے دوران جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوُحتمی شکل دی گئی۔

ملاقات کے دوران پی سی بی نے کہا کہ پاکستان دو دہائیوں میں پہلی بار کرکٹ سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنے والا ہے۔

اس سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کھیلیں گے۔ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آئندہ برس جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز ایک دلچسپ ایونٹ ہو گا اور طویل عرصے کے بعد پاکستان ایسے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے سے متعلق آمادگی ظاہر کرنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپیئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہوئی جس کا انعقاد آئندہ برس میں پاکستان میں کیا جائے گا۔ پی سی بی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا بھی منتظر ہے جو پاکستان کے لیے اپنی سرزمین پر ٹاپ 8 ون ڈے ٹیموں کی میزبانی کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔دنیا کے 8 بہترین کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ آخری بار پی سی بی نے اکتوبر 2004 میں سہ فریقی سیریز کی میزبانی کی تھی جس میں سری لنکا اور زمبابوے مہمان ٹیمیں تھے۔