سینیر تجزیہ نگار مرتضی سولنگی کہتے ہیں کہ نواز شریف کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو گئیں، حکومت یہ کام پہلے بھی کرسکتی تھی تاہم حکومت نے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے بلاجواز رکاوٹیں کھڑی کی۔
مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ اگر میاں نوازشریف شیورٹی بانڈز جمع کرانے کے بعد واپس بھی آجاتے تو بیانیہ یہی ہونا تھا کہ نوازشریف پیسوں کی وجہ سے واپس آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے دونوں فریقین کو فیس سیونگ ملے گی۔مرتضی سولنگی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف سیاسی تنہائی کی شکار ہے اور عمران خان دو دن کے لیے بنی گالہ منتقل ہو گئے ہیں۔