وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و انسداد کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ستمبر 2018ء میں گورنر ہائوس میں ڈیم فنڈ کی مد میں جمع کیے گئے عطیات میں خوردبرد ہوئی تھی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ تقریب کے دوران مجموعی طور پر 760 ملین جمع ہوئے لیکن جب یہ عطیات اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حوالے کیے گئے تو ان میں خوردبرد ہو چکی تھی۔ انہوں نے حکومت سے اس حوالے سے انکوائری کروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
https://youtu.be/xpHjYlBc32Y
سینئر صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹیلی ویژن چینل 24 نیوز پر اپنے ٹاک شو میں ڈیم فنڈ میں خوردبرد پر بات کرتے ہوئے کہا، ’’آپ جب اس نوعیت کے فنڈز جمع کرتے ہیں تو عموماً ایسا ہو جاتا ہے۔ چیک اور بنک ڈرافٹ کے ذریعے جمع کیے گئے عطیات کا ریکارڈ رکھنا آسان ہے جب کہ نقد عطیات کے معاملے میں ایسا نہیں ہے ۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: دیامر بھاشا فنڈ اور ٹرک کی لال بتی
انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی خوردبرد پر پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے انکوائری کرواَئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم سے ہی پیسے مانگ کر ڈیم بنانا ہے تو تنقید بھی سننا ہوگی
نجم سیٹھی نے مزید کہا، پی ٹی آئی رہنماء فیصل ووڈا نے بھی ڈیم فنڈز میں خوردبرد کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’ فیصل ووڈا نے کہا تھا کہ اگر تمام فنڈز چیک اور بنک ڈرافٹ کے ذریعے دیے جاتے تو کوئی خوردبرد نہ ہوتی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سارا معاملہ ہی مشکوک ہے۔‘‘