مشیر وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے استعفیٰ دے دیا

مشیر وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے استعفیٰ دے دیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سینئر مشیر ضیا اللہ بنگش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہاتھ سے تحریر شدہ اپنے استعفے میں انہوں نے لکھا کہ وہ ناگزیر حالات کی وجہ سے افسوس کے ساتھ مستعفی ہو رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ انکی اپنے حلقے کے حوالے سے مصروفیات بہت بڑھ چکی ہیں اور اس لیئے وہ ان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور اس عہدے کی ذمہ داریوں سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے اہم ہے کہ حال ہی میں کے پی کابینہ میں نئے نام شامل ہوئے تھے جن میں  عاطف خان بھی شامل ہیں جن کو پہلے کابینہ سے نکالا گیا تھا اور گروپ بندی کی بنیاد پر انکے خلاف مخالفت کے بارے میں انہوں نے کھل کر بات کی تھی۔ اس معاملے میں شہرام ترکئی میں ان کے ساتھ نکالے گئے وزرا میں شامل تھے۔

تاہم اب اس گروپ کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کے بعد ہی  یہ استعفیٰ سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ نوشہرہ میں مسلم لیگ ن کی جیت کے بعد سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو بھی کابینہ سے برخاست کردیا گیا تھا۔