Get Alerts

کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے محمد عرفان عرف مانا جٹ کون ہیں؟

کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے محمد عرفان عرف مانا جٹ کون ہیں؟
پاکستان کی کبڈی ٹیم نے 16 فروری کو کبڈی ورلڈکپ 2020 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 پوائنٹس سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپیئن بننے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس جیت کا جشن اس وقت پورے ملک میں منایا جا رہا ہے۔

دیگر کھیلوں کی طرح کبڈی کے ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد بھی پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کبڈی ورلڈکپ کا جشن منایا اور بھارت کو پیغام دیا کہ اس کے لیے ’فروری‘ کا مہینہ اچھا نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کبڈی ورلڈکپ کی جیت کو گذشتہ برس فروری میں پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی جنگی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے کے واقعے سے بھی جوڑا اور بھارتیوں کو پیغام دیا کہ ان کے لیے ماہ فروری اچھا نہیں۔

آئی ایم ایس پاک کے ٹوئٹر ہینڈل سے کبڈی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان فضائیہ نے بھارت کو لاجواب کر دیا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم کے کپتان محمد عرفان عرف مانا جٹ پاکستان فضائیہ کے اسسٹنٹ وارنٹ افسر ہیں۔