بھارت نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کردیا، کشیدگی ختم کرنے اور دو ریاستوں کے حل پر زور

بھارت نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کردیا، کشیدگی ختم کرنے اور دو ریاستوں کے حل پر زور
پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت نے مسئلہ فلسطین پر فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی نے اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں جاری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فلسطین کی حمایت کا اعلان کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ غزہ سے کی گئی بلا اشتعال راکٹ فائر کی مذمت بھی کرتا ہے۔

https://twitter.com/SaithAbdullah99/status/1394004443297878016

بھارت نے اسرائیل اور فلسطینی دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں، کیونکہ فوری طور پر کشیدگی دور کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے طرفین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی بڑھ سکتی ہو۔ ساتھ ہی وہ موجودہ صورتحال کو یکطرفہ طور پر بدلنے کی کوششوں سے بھی گریز کریں۔

بھارتی سفیر تیرمورتی نے کہا ، پچھلے کئی دنوں کے واقعات کے نتیجے میں سیکیورٹی کی صورتحال میں تیزی سے بگاڑ پیدا ہوا ہے ،انہوں نےبھارت کی جانب سے فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے بھر پور حمایت اور دو ریاستوں کے حل کے لئےعزم کا بھی اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں سوشل میں اسرائیل کی حمایت کی جارہی تھی اور بھارت میں موجود مذہبی انتہاء پسند فلسطین میں ہونے والا مظالم پر اسرائیلی بیانیئے کی حمایت کر رہے تھے۔