Get Alerts

'کرونا وائرس اس ملک میں حکومت کی نااہلی سے آٰیا، چیف جسٹس

'کرونا وائرس اس ملک میں حکومت کی نااہلی سے آٰیا، چیف جسٹس
چیف جسٹس  آف پاکستان جسٹس گلزار احمد  نے کرونا وائرس کے باعث عدالتیں بند کرنے کی وزارت قانون کی تجویز پر ریمارکس دیتے ہوئے کہ عدالتیں تو حالتیں جنگ میں بھی بند نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا کام نہیں کیا اور ہمیں کہتے ہیں عدالتیں بند کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت قانون نے گزشتہ روز  تمام ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا تھا جس میں سول کیسز کی سماعت کم از کم تین ماہ کے لیے ختم کرنے اور عدالتیں کارروائی بھی کچھ عرصے کے لیےروک  دینے کی کرنے تجویز دی گئی تھی۔

اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید ریمارکس میں کہا کہ   کرونا وائرس بیرون ملک سےائیرپورٹ کے ذریعےآیا، یہ پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی سے ہوا، اس وقت ہر جگہ ملک میں کورونا کی بات ہو رہی ہے، اگر سیکیورٹی کا یہ حال رہا تو کون سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔