Get Alerts

پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق

پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق
گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی موت کی تصدیق ہو گئی۔ پاکستان میں یہ کرونا سے ہونے والی دوسری موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص چلاس کا رہائشی تھا اور اسکی عمر 90 سال بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قب؛ گزشتہ روز میو ہسپتال میں ایک شخص کرونا وائرس سے جاں بحق ہوا تھا جس کو پہلے حکومت مشتبہ مریض کہتی رہی اور اسکے بعد اسکی موت کو جگر کا عارضہ قرار دیتے ہوئے کرونا سے موت کی تردید کردی تھی ۔ تاہم ذرائع نے اس موت کی وجہ کرونا وائرس ہونے کی تصدیق کی ہے۔

.اس کے ساتھ ہی کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 272 تک جا پہنچی ہے۔ جن میں سے اب تک دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔