پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد میں شرح اموات عالمی شرح کے قریب تر

پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد میں شرح اموات عالمی شرح کے قریب تر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق ملک میں کرونا سے اموات کی شرح 2.03 فیصد جب کہ دنیا بھر کی 2.21 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے ہونے والی اموات میں 70 فیصد مرد شامل ہیں اور انتقال کرنے والوں میں زیادہ تر افراد کی عمر 61 سال کے آس پاس ہے جب کہ کرونا سے انتقال کرنے والوں میں 77.5 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔


این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والے73 فیصد افراد وہ ہیں جو دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔


این سی او سی کا کہنا ہےکہ ملک میں سب سے زیادہ کرونا مثبت آنے کی شرح کراچی میں 11.80 ریکارڈ کی گئی جب کہ دوسرے نمبر پر پشاور میں 9.23 فیصد اور میر پور آزاد کشمیر 7.92 فیصدکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے