گزشتہ 24 گھنٹے: دنیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی ریکارڈ تعداد، پاکستان میں 65 اموات

گزشتہ 24 گھنٹے: دنیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی ریکارڈ تعداد، پاکستان میں 65 اموات

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئی انفیکشنز میں 2 لاکھ 28 ہزار 102 کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔


اقوامِ متحدہ کے ادارے نے کہا کہ سب سے زیادہ اضافہ امریکہ، برازیل، انڈیا اور جنوبی افریقہ میں ہوا ہے۔ اس سے قبل ریکارڈ اضافہ 4 جولائی کو دیکھا گیا تھا جو کہ 2 لاکھ 12 ہزار 326 تھا۔


ڈبلیو ایچ او نے اب تک 1 کروڑ 21 لاکھ متاثرین رپورٹ کیے ہیں، جبکہ جان ہاپکنز یونیورسٹی یہ تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ بتاتی ہے۔


پاکستان میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 65 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5123 ہو گئی ہے۔


این سی او سی کی جانب سے  جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کو ملک میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے 23,569 ٹیسٹ کیے گئے۔ کرونا کے مزید 2752 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر فعال مریضوں کی تعداد 88,094 ہو گئی ہے۔