متنازعہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کی تعریفوں کے انبار لگاتے ہوئے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو اس سے سبق سیکھنے کی تجویز دی ہے۔ اس سیریز کی کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستان کی عوام کا دل جیتا بلکہ شوبز ستاروں کو بھی اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔ پاکستان میں ہاتھوں ہاتھ بکنے والی ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ ارطغرل غازی‘ پاکستان میں اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ اس نے ترکی کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گذشتہ روز وینا ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے ارطغرل غازی کی مقبولیت سے متعلق بات کی اور اسے کی ڈھیروں تعریفیں کی۔ ٹویٹ میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ 'ترک ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے اس ڈرامے کی مقبولیت نے " میرا جسم میری مرضی" نعرے کو دفن کردیا ہے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا'۔
https://twitter.com/iVeenaKhan/status/1262227652020240384
یاد رہے کہ وینا ملک بھارت میں پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی سے متعلق تضحیک آمیز عریاں فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔