Get Alerts

لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا

لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 516 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چھٹا نمبر ہے جس کی فضا آج بھی آلودہ ہے اور پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 174 ریکارڈہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے جس کی وجہ ائیرکوالٹی انڈیکس کا خطرناک حد تک پہنچ جانا ہے۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 516 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کیے جانے والے ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سےنزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ ہے۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 680 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 462، ڈیوس روڈ میں 562 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 447، ٹاون شپ میں 440، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاون میں 424، پنجاب یونیورسٹی میں 424، ایڈن کاٹیجز میں 406، انارکلی بازار میں 481 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسموگ کی وجہ سے گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھر سے کام کرنے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت اگر مناسب سمجھے تو سرکاری دفاتر میں بھی 50 فیصد حاضری رکھیں۔