وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین انڈیکس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں کرونا کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈر ہے اکتوبر اور نومبر میں آلودگی کی وجہ سےکرونا پھر سے نہ پھیل جائے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران لاہور، کراچی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کرونا پھیلنے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں اور ان ڈویژنز کومانیٹر کر رہے ہیں، یہاں دوسری لہر کے آنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاید ہی کسی ملک میں اتنی نعمتیں ہوں جتنی اللہ نےاس ملک کوبخشی ہیں، کراچی ماضی میں کیسا ہوا کرتا تھا، اب گندگی کاڈھیر ہے، سمندر میں سارا سیوریج پھینکا جارہاہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں اموات میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔