بھارت کو شکست دے کر پاکستان ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ کے فائنل میں

بھارت کو شکست دے کر پاکستان ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ کے فائنل میں
پاکستان روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان میرپور سٹیڈیم میں ہوا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں  7 وکٹ کے نقصان پر 267 رنز کا ہدف دیا۔ عمیر یوسف نے 66 رنز بنائے جبکہ سیف بدر  اور حیدر علی نے 43، 43 رنز سکور کیے۔ بھارتی باولر ریتک، شیوم اور سہراب نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بھارتی ٹیم  نے مقررہ ہدف حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کی مگر 50 اوورز میں 264 رنز ہی بنا سکے اور پاکستان نے 3 رنز سے میچ جیت کر اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسرا سیمی فائنل 21 نومبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میر پور میں ہوگا اور فائنل میچ 23 نومبر  کو ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت،عمان، سری لنکا نیپال اور ہانگ کانگ نے ایشین کرکٹ کونسل کے ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 میں حصہ لیا، جس کی میزبانی بنگلہ دیش نے کی۔ گروپ اے میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، عمان جبکہ گروپ بی میں بھارت بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور نیپال کی ٹیمیں تھیں، 14 سے 23 نومبر تک جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ میر پور اور ڈھاکہ کے سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

سیریز میں  پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوا، جس میں پاکستان نے 8 وکٹوں  سے فتح حاصل کی۔ محمد محسن مین آف دی میچ رہے۔ دوسرا میچ ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا جس میں بنگلادیش نے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بہترین پلیئر سمیعہ سرکار رہے۔ تیسرا میچ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہوا، بنگلا دیش اس میچ میں 6 وکٹ سے جیت گیا۔ نجم الحسن نے اس میچ کے بہترین کھلاڑی رہے۔

چوتھا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوا جس میں پاکستان نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں محمد حسنین نے پلئیر آف دی میچ اپنے نام کیا۔  پانجواں میچ عمان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا جس میں افغانستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ چھٹا میچ نیپال اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوا جس میں نیپال نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی۔دیگر میچز میں سری لنکا، انڈیا، بنگلہ دیش اور پاکستان نے کامابی حاصل کی۔

کامران اشرف صحافت کے طالب علم ہیں۔