کرونا سے اموات 140 فیصد بڑھ گئیں: ایسا ہی رہا تو زندگیاں اور معاش دونوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے، اسد عمر

کرونا سے اموات 140 فیصد بڑھ گئیں: ایسا ہی رہا تو زندگیاں اور معاش دونوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے، اسد عمر
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے مطابق ملک میں کرونا سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کرتے تو زندگی اور معاش سے محروم ہو جائیں گے۔

اپنی ٹویٹ  میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کرونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی اور یہ شرح چند ہفتوں پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیزکو نظر انداز کرنےکے نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں اور ہم تمام ایس او پیز کو نظر انداز کرکے  بہت بڑی غلطی کےمرتکب ہورہے ہیں۔

https://twitter.com/Asad_Umar/status/1318398306826027008