Get Alerts

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج ملاقات ہوگی

وفد کی ملاقات چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی،انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں

 پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج ملاقات ہوگی

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جس میں اپوزیشن وفد نظام انصاف میں بہتری سے متعلق چیف جسٹس کو تجاویز دے گا۔

اپوزیشن وفد سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد بھی چیف جسٹس کو مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تعاون کے لیے وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

گزشتہ روز، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینیئر وکلاء کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔ چیف جسٹس نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے کے اپنے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔