لگ بھگ 2 سال بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کسی لارجر بنچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 9 رکنی بنچ سے متعلق کل کوئی تنازعہ پیدا ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ قاضی فائز عیسیٰ پچھلے چھ آٹھ ہفتوں سے کسی بنچ میں نہیں بیٹھے تو ہو سکتا ہے کل بھی وہ اس بنچ کا حصہ نہ بنیں۔ یہ کہنا ہے رپورٹر عمران وسیم کا۔
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی ایثار رانا نے کہا تین مہینے پہلے نوٹی فکیشن نکال کے بندیال صاحب نے سارا بوجھ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کندھوں پر ڈال دیا ہے اور اب ان کا رول رسمی نوعیت کا رہ جائے گا۔ آنے والے دنوں میں ایک اور بحران پیدا ہوتا نظر آ رہا ہے۔
اعجاز حسین کا کہنا تھا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان انڈیا کے ساتھ جنگ کرنا کیوں چاہتے تھے کیونکہ قوم کو تو انہوں نے کشمیر کے معاملے پر آدھا گھنٹہ خاموش احتجاج کرنے پہ لگا رکھا تھا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ترقی ہو گئی ہے اور انہیں 8 مرلے اور بھینسوں کے کیس سے نکال کر ایک اہم آئینی معاملے پر بنچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔