کرونا وائرس سے کون لوگ مریں گے؟ معمہ حل ہوگیا

کرونا وائرس سے کون لوگ مریں گے؟ معمہ حل ہوگیا
کرونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچا دی ہے۔ اٹلی کے گلی کوچے موت کے بازار بن گئے ہیں۔ اور وہاں 4700 کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔ لیکن اموات سے دستیاب اعداد و شمار میں ایک واضح نشاندہی بھی ہو رہی ہے۔

نشریاتی ادارے رائٹرز کے مطابق اٹلی میں اب تک 5 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔ ان اموات میں گو کہ تمام عمر کے افراد شامل ہیں لیکن عمر کے حوالے سے ایک واضح پیٹرن بنتا دکھائی دے رہاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد زیادہ تر بوڑھے افراد ہیں۔ اب تک کی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ عمر رکھنے والا شخص 103 سال کا تھا ۔ لیکن ابھی تک کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمر 80 سال ہے۔

یعنی  ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت کی عمر 80 سال کے قریب تھیں۔