Get Alerts

اموات کے لحاظ سے پاکستان ایشیا میں چوتھے نمبر پر: 'شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے'

اموات کے لحاظ سے پاکستان ایشیا میں چوتھے نمبر پر: 'شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے'







خبر رساں ادارے اے ایف پی کے کرونا ٹیبل کے مطابق ایشیا کے ممالک میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ لیکن  بی بی سی کے مطابق دوسری جانب دیکھا جائے تو جہاں دیگر ایشیائی ممالک میں وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی آ رہی ہے وہیں پاکستان، بھارت اور افغانستان میں یہ شرح خطرناک رفتار سے بڑھ رہی ہے۔


ملک میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1017 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48091 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کرونا سے 351 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 297 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 10، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔