Get Alerts

پاکستان: 'کرونا وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع ہے'

پاکستان: 'کرونا وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع ہے'
ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی بڑھنے کی شرح تیز تر ہوتی چلی جا رہی ہے اور چند ہی دنوں میں اموات کی تعداد اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔

کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک ہم اس وائرس کی بلند ترین سطح پرنہیں پہنچے مگر ہمیں تیار رہنا چاہیے  کیوں کہ اندازہ یہی ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع ہے۔


بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر  وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، ان کی مشکل کا احساس ہے اس لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کرونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھنے سے  پہلے ہم 2000 پاکستانیوں کو ہر ہفتے وطن واپس لا رہے تھے، اب ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھنے سے 6000 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لاسکیں گے۔

ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، ہم مستقل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔