علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

تقرری کے نوٹیفکیشن کے باوجود نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اپنا چارج نہیں سنبھالا تھا کیونکہ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ تاہم اب پنجاب حکومت نے آئی جی اسلام آباد کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نوٹیفیکشن جاری ہونے کے 22 دن بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

29 مارچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں فوری طور پر اگلے احکامات تک تعینات کرتے ہوئے ان کی جگہ پولیس سروس کے گریڈ 20 افسر سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔

تاہم اس تبادلے اور تقرری کے نوٹیفکیشن کے باوجود نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اپنا چارج نہیں سنبھالا تھا کیونکہ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اور وفاق کے درمیان افسران کی تقرریوں اور تعیناتیوں کے حوالے سے تنازعہ سامنے آیا تھا۔ تاہم اب پنجاب حکومت نے آئی جی اسلام آباد کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اختلاف کی خبروں کے وقت ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کو جب آئی جی اسلام آباد لگایا گیا تو پنجاب حکومت نے ان کی خدمات دینے سے انکار کیا اور وفاق سے درخواست کہ تھی صوبے سے وفاق کے افسران کا تبادلہ کرنا ہے تو پنجاب حکومت کو پہلے اعتماد میں لیا جائے۔

ان کی غیر موجودگی میں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری  قائم مقام آئی جی اسلام آباد کے طور پر بھی کام کررہے تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کو فوری طور پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔  چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری اس نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کا تبادلہ اور بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی تعیناتی گورنر پنجاب کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ محسن نقوی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو بھی سیکریٹری داخلہ تعینات کرنا چاہتے تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مخالفت کے باعث عثمان انور کو سیکریٹری داخلہ تعینات نہیں کیاجا سکا۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان مئی 2022 سے اسلام آباد میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد انہیں آئی جی اسلام آباد مقرر کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے متعدد بار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے قبل ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو تبدیل کرنے کے لیے کہا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔