Get Alerts

پنجاب پولیس کے سینئر افسر کی گھر میں پراسرار موت

پنجاب پولیس کے سینئر افسر کی گھر میں پراسرار موت
پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) شارق جمال پراسرار طور پر انتقال کر گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس سے ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ شارق جمال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور ڈی آئی جی کی اہلیہ بھی ہسپتال پہنچ گئیں۔ موت کے اصل حقائق جاننے کیلئے پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس اے ڈویژن پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں بھی لیا ہے۔ ان کی پراسرار موت کا مقدمہ ان کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ گھر سے دور نجی فلیٹ سے لاش کا بر آمد ہونا تحقیقات کا باعث بنا۔

گھر کے ملازم نے بتایا کہ جمال گھر پر اکیلے تھے اور ان کا خاندان دوسرے گھر میں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کیلئے گھر سے کھانے پینے کی اشیاء اور برتنوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے جبکہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کر کے آئے تھے اور ان دنوں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ( او ایس ڈی ) تھے۔