ضمنی انتخابات:این اے 207  نوابشاہ سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 207 سے عام انتخابات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے۔ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

ضمنی انتخابات:این اے 207  نوابشاہ سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

 این اے 207 نوابشاہ پر ضمنی انتخاب کیلئے آصفہ بھٹوکے کاغذات نامزدگی فارم منظورکرلئے گئے۔

این ا ے 207 نوابشاہ پر ضمنی انتخاب کیلئے صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی فارم منظور ہوگئے جبکہ ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

نوابشاہ میں آصفہ بھٹو کے فارم کی جانچ پڑتال کیلئے پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم آراو کے دفتر پہنچی۔جس میں وکیل فاروق ایچ نائیک،صوبائی وزیر جیل خانہ جات، صوبائی وزیر داخلہ و وزیر قانون شامل تھے۔

پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم کی موجودگی میں جانچ پڑتال ہوئی اور آر او نےکاغذات مکمل ہونےپرمنظوری دے دی۔ آصفہ بھٹو زرداری ضمنی الیکشن میں این اے دوسات سے انتخاب لڑیں گی۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے نامزدگی فارم کی آج جانچ پڑتال تھی۔  آصفہ بی بی کو پارٹی ٹکٹ بھی دیدیا گیا۔ آصفہ بی بی کے نامزدگی فارم منظور کرلئے گئے ہیں۔ آصفہ بی بی پہلی بار قومی اسمبلی کی نشست پر انشاء اللہ جیتیں گی اور پہلی بار یہاں سے قومی اسمبلی کی ممبر ہوں گی۔

واضح رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے۔ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

9 مارچ کو آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔ آصف علی زرداری کو چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 156 الیکٹورل ووٹ ملے۔ محمود خان اچکزئی نے چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 62 ووٹ حاصل کیے۔

حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ حاصل کیے جب کہ محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے 119 الیکٹورل ووٹ ملے ۔

10 مارچ کو انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

بعد ازاں 17 مارچ کو صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے تھے۔