Get Alerts

بدھا کی تاریخ اور ہمارا خطہ

بدھا کی تاریخ اور ہمارا خطہ
ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ گوتم بدھ کا مجسمہ ہے خطے کی تاریخ سے نابلد یہ افراد جانتے ہیں نہیں جس زمین پر وہ کھڑے ہیں بدھ مت کے پیروکاروں سے بھری تھی۔ یہاں سے اشوکا نے حکومت کی اور یہاں گوتم بدھ بھی تشریف لائے تھے۔
یہ پورا خطہ کو کسی زمانے میں گندھارا کہلاتا تھا یہاں بدھ مت کے پیرو رہتے تھے پشاور کی وادی اور اس سے آگے کابل اور قندھار پورے افغانستان اور وسطی ایشیا تک بدھ مت سب سے مقبول مذہب تھا۔