تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میر پور ماتھیلو سے ہندو برادری کی سمرن نامی لڑکی کا اغوا ہوا، جب لواحقین نے اندراج مقدمہ کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔
لڑکی کے بھائی سنیل کمار نے ایک ویڈیو میں اعلیٰ حکام سے اپنی بہن کی بازیابی کے درخواست اور انصاف کی اپیل کی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائس آف پاکستان مینارٹیز کے نام سے موجود ایک اکاؤنٹ سے اغوا ہونے والی لڑکی سمرن کے بھائی سنیل کمار کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، جس میں وہ انصاف کی اپیل کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ جب قانون ہی مجرموں کا ساتھ دے تو انصاف کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟
Simran's brother Sunil Kumar narrating the difficulties they are facing to get his sister back from her abductor. He said police refused to lodge an FIR against the perpetrators. How can you expect justice when the law & order sides with the criminals?#SpeakUpForPakMinorities pic.twitter.com/MDvp94Ctrv
— Voice of Pakistan Minority (@voice_minority) August 24, 2020