مسلم لیگ ق پنجاب کی وزارت اعلیٰ چاہتی ہے، عمران خان کا دورہ روس

مسلم لیگ ق پنجاب کی وزارت اعلیٰ چاہتی ہے، عمران خان کا دورہ روس

یہ بات درست ہے کہ مونس الہیٰ کا جھکاؤ عمران خان کی جانب ہے۔ لیکن پرویز الہیٰ سمیت دیگر ق لیگی قیادت اپوزیشن کی طرف ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کسی حکومتی شخص کا فون تک نہیں اٹھا رہے ہیں۔



وزارت اعلیٰ آپ کی، زرداری نے پرویز الٰہی کو گارنٹی دیدی، مزمل سہروردی



 



حکومتی کیمپ سے یہ بات باہر آئی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے پہلے کوئی نیا بجٹ آ جائے کیونکہ آئین میں یہ چیز درج ہے کہ جب بجٹ پیش ہو جاتا ہے اور اس پر بحث مکمل نہیں ہوتی، اس طرح کی کوئی تحریک پیش نہیں کی جا سکے گی،وقارستی



 



روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چاہتے ہیں کہ وہ کسی طرح مغرب کو اپنی فتح دکھا دیں۔ انہوں نے اپنی 20 سالہ سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جوا کھیل دیا ہے۔ آج جو صورتحال ان کے حق میں نظر آ رہی ہے وہ ان کیخلاف بھی جا سکتی ہے، کامران بخاری



 



پاکستان کے ممتاز ڈپلومیٹس سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے حوالے سے بات ہوئی ان تمام کی کوئی دو رائے نہیں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دورہ ناگزیر تھا۔ کیونکہ کافی سالوں سے پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے روس کیساتھ تعلقات بحال کرنا چاہ رہا تھا، کامران یوسف