مارشل لا کا جرم: فوج اور فوجی کاروباری ادارے اب فیسبک اور انسٹا گرام استعمال نہیں کر سکیں گے

مارشل لا کا جرم: فوج اور فوجی کاروباری ادارے اب فیسبک اور انسٹا گرام استعمال نہیں کر سکیں گے
میانمر میں مارشل لا کے خلاف احتجاج میں سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے۔  اس وقت لاکھوں افراد سڑکوں پر ہیں اور فوج کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

آرمی جنرلز کسی طرح ان احتجاجوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم یہ روز بروز منظم ہوتے جارہے ہیں اور نئے سے نئے نمبرز سامنے آرہے ہیں۔  تاہم اب خبر یہ ہے کہ میانمر میں  فوج پر سوشل میڈیا  کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فیسبک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ملک میں حالات مخدوش ہیں اور ہم اس صورتحال کو ایمرجنسی کی طرح  ڈیل کر رہے ہیں ایسے میں فیسبک اور انسٹا گرام فوج اور اسکے کارباری اداروں  کی پہنچ میں نہیں ہوں گے اور انکا کسی بھی قسم کا استعمال قانونی نہیں ہو گا۔ اور یہ ادارے اپنے کاروباری اشتہارات بھی فیسبک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔