باہر گیا تو خطرناک ہوجاؤں گا، عمران خان نے دھمکی کس کو دی؟، احتساب پر ناراضگی، شہزاد اکبر کی چھٹی ہوگئی

باہر گیا تو خطرناک ہوجاؤں گا، عمران خان نے دھمکی کس کو دی؟، احتساب پر ناراضگی، شہزاد اکبر کی چھٹی ہوگئی

اس میں کوئی شک نہیں کہ ”اگر مجھے نکالا” والا وزیراعظم عمران خان کا پیغام اسٹیبلشمنٹ کیلئے ہی تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اعزاز سید



 



شہزاد اکبر نے کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کہا تھا کہ نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لانا بہت مشکل ہے۔ عمران خان کو یہ جواب پسند نہیں آیا۔ وہ شہباز شریف کو بھی سزا دلوانا چاہتے تھے۔شہزاد اکبر ایسا کرنے میں ناکام رہے، اس لئے آج ان سے استعفا لے لیا گیا، اعزاز سید



 



اب پلان بی کے تحت کہا جا رہا ہے کہ اسد قیصر اور صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم لا کر دونوں ایوانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا جائے لیکن اسٹیبلشمنٹ کی عمران خان کو سپورٹ ابھی تک جاری ہے، اعزاز سید



 



عمران خان نے گذشتہ روز خوف، غصے اور بے بسی میں اپنی تقریر کی۔ ان تینوں صورتوں میں انسان کے الفاظ ساتھ نہیں دیتے۔ ایسی حالتوں میں لوگ ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جس کا نتیجہ انھیں بھگتنا پڑتا ہے۔ وزیراعظم نے اعتراف شکست کیا کہ میرے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کوئی چیز چل نہیں رہی، مرتضی سولنگی



 



میں عمران خان کو بے وقوف آدمی نہیں سمجھتی۔ ان کے معاملے میں اسٹیبلشمنٹ ابھی تک تقسیم ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ ان کے حق میں ہیں بلکہ وہ ان کے متبادل سے خوش نہیں ہیں۔ وہ یہ بات باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں تو چاہتا تھا کہ احتساب ہو لیکن مجھے ایسا کرنے کیلئے ٹیم اچھی نہیں دی گئی، عائشہ صدیقہ